کسٹمز کی افغان بارڈر پر کارروائی، 36 کروڑ مالیت کی67 نان کسٹم گاڑیاں تحویل میں لےلیں

پاکستان کسٹمز نے پاک افغان بارڈردرخشاں ڈویژن نوکنڈی کے مقام پر ایک کارروائی میں36 کروڑ روپے مالیت کی 67 نان کسٹم پیڈز گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ بھاری مقدار میں چینی اور کھاد کی اسمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی ہے،منشیات فروشوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

پاکستان کسٹمز نے پاک افغان بارڈر درخشاں ڈویژن نوکنڈی کے مقام پر ایک کارروائی میں36 کروڑ روپے مالیت  کی 67 نان کسٹم پیڈز گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ بھاری مقدار میں چینی اور کھاد کی اسمگلنگ بھی ناکام بنادی گئی ہے ۔

چیف سلیکٹر کسٹمز کوئٹہ  اور کلیکٹرز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ہدایت پر پاکستان کسٹمز نے پاک افغان بارڈر درخشاں ڈویژن نوکنڈی کے مقام پرکارروائی میں 36 کروڑ روپے مالیت  کی 67 نان کسٹم پیڈز گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

یہ بھی پڑھیے

کسٹم عملے نے طورخم سرحد سے 39 ٹن یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی اسسٹنٹ کلیکٹر شفیع اللہ اور سپرنٹنڈنٹ آصف زمان کے زیرنگرانی مختلف کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیں جبکہ چینی اور کھاد کی اسمگلنگ بھی ناکام بنائی ۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں اسمگل کی جانے والی 2000 کلو گرام چینی اور13 ہزار کلوگرام کھاد بھی تحویل  لی گئی ہے۔ حکام نے نامعلوم اسمگلروں کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا  ۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں  پولیس حکام نے منشیات  فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چرس اور دیگر منشیات بر آمد کر لی ہے ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کی زیر نگرانی ضلع میں منشیات فروژو کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

ضلع کے مختلف علاقوں سے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے   چرس اور دیگر منشیات بر آمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف   مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر