مستونگ میں رہائش پذیر زینت نامی خاتون خودکش حملہ کرسکتی ہے

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کوئٹہ نے ممکنہ خود کش حملے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خودکش بمبار عورت اس وقت داعش کے دہشت گرد غلام دین عرف شعیب کے ساتھ ضلع مستونگ میں نامعلوم مقام پر قیام پذیر ہے  اور حملے کی منصوبہ کررہی ہے

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کوئٹہ نے ممکنہ خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے  تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے ۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آوور خاتون  کوئٹہ میں حملہ کرسکتی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے گزشتہ ہفتے جنگ ​​بندی کے معاہدے کو ختم کرکے ملک بھر میں دہشتگرد حملوں کا اعلان کیا تھا۔ کالعدم تنظیم نے عسکریت پسندوں حملوں کی ہدایت جاری کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، 1اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ، 28 افراد زخمی

سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون خودکش بمبارشہرمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں یا شخصیات کو نشانہ بناتی سکتی ہے ۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خودکش بمبار عورت اس وقت داعش کے دہشت گرد غلام دین عرف شعیب کے ساتھ ضلع مستونگ میں نامعلوم مقام پر قیام پذیر ہے  اور حملے کی منصوبہ کررہی ہے ۔

مراسلے میں خود کش بمبار کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے مطابق زینت زوجہ ضیاء الرحمان کو خود کش حملے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔مراسلے میں پولیس حکام کو چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔

مراسلے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم نے  دہشتگردی پھیلانے  خاتون خود کش حملہ آوور کو تیار کر رکھا ہے  تاہم حملے کس شہر میں کیا جائے گا یا کس کو ٹارگٹ کیا جائے گا اس حوالے سے معلومات دستیاب نہیں ہوئی سکی ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون اور اس کے دو بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر