بلوچستان پولیس نے غداری کیس میں شہباز گِل کو ثمن جاری کردیئے

پولیس حکام نے ثمن جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے اگر شہباز گل پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں گے۔

بلوچستان پولیس نے اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں ثمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہباز گِل کے خلاف بلوچستان میں غداری کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے شہباز گل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر آپ پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے تو آپ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے آپ کو گرفتار کرلیا جائے گا اور کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت سے ملک چل نہیں رہا ،الیکشن نہیں کرائے گی تو کیا کرے گی؟ فواد چوہدری

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مولانا فضل الرحمان کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ہفتے کے روز قلعہ عبداللہ میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہباز گل ریاستی اداروں کے خلاف عوام الناس کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پہلے ہی سے ضمانت پر ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سیکیورٹی اسٹاف کو 9 اگست کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فوج کے اندر اعلیٰ فوجی افسران کو ‘بغاوت’ پر اکسانے کی ترغیب دی تھی اور اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام کے احکامات کو تسلیم نہ کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو بھی خصوصی طیارے کے ذریعے بلوچستان پولیس کی کسٹڈی میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا ، جہاں آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ہفتہ کو اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ریاستی اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل پر فرد جرم 12 دسمبر تک موخر کر دی۔

متعلقہ تحاریر