بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافات میں کم سے کم درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس کیا جا رہا ہے۔
وادی کوئٹہ ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے بارش اور برفباری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
کوئٹہ ، زیارت اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جس کے سبب نلکوں میں پانی جم گیا ہے، گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیدنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گوادر میں حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا صوبے میں نوکریوں کے فروخت کا انکشاف
بلوچستان کے اکثر علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ میں شدید سردی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث سڑکوں ، گلیوں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے۔
کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر کم اور کئی علاقوں میں غائب ہونے کے سبب شہریوں کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قلات اور زیارت میں بھی گیس پریشر انتہائی کم ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافات میں کم سے کم درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے شہر پسنی سمیت مکران کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
مکران ڈویژن میں سرد موسم کے باعث تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری کم اور بیشترنجی تعلیمی ادارے بند رہے۔
طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث محکمہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے ماہی گیروں کو آئندہ 3 روز 16 جنوری تک سمندر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔