وزیر مذہبی امور عبدالشکور نے خاتون افسر کی ڈی جی حج تعنیاتی کو انا کا مسئلہ بنالیا
وفاقی وزیر نے ڈی جی حج کی اسامی پر 2 مرتبہ ٹاپ کرنے والی خاتون کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلیے پینل کی ملی بھگت سے انہیں انٹرویو میں فیل کردیا، وزیر موصوف دوپٹے کی اہمیت پر سوالات کرکے خاتون افسر کو الجھاتے رہے، انٹرویو کی آڈیو لیک ہونے پر خاتون افسر کیخلاف کارروائی انکوائری کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور عبدالشکور ڈی جی حج کے عہدے پر خاتون افسر کی تعیناتی کو انا مسئلہ بنالیا۔عہدے کے امتحان میں 2 مرتبہ ٹاپ کرنے والی خاتون افسر کوانٹر ویو پینل کی ملی بھگت سے فیل کردیا۔
وفاقی وزیرکی جانب سے خاتون کو فیل کرنے کیلیےانٹرویو پینل کے ساتھ ملی بھگت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔خاتون افسر انٹرو کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئیں۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: فواد چوہدری لاپتہ
متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی سیل کردی
روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور میں ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر حج کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تقریبا 2 ماہ گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔
تیس نومبر کو خالی ہونے والی اسامیوں کےلیے ستمبر میں ٹیسٹ اور انٹرویو شروع ہوئے، ڈی جی حج کی آسامی کے لیے گریڈ 20 کے 20 افسروں نے تحریری امتحان دیا۔
ڈی جی حج کی اسامی کا تحریری امتحان دو مرتبہ منعقد کیا گیا اور دونوں بار آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ گروپ کی خاتون امیدوار نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
آڈٹ اکاؤنٹ گروپ کی آفیسر صائمہ 71 مارکس اور آفیسر مینجمنٹ گروپ کے امجد خان 61 نمبروں کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ یہیں سے وزیر مذہبی امور کی مبینہ پریشانی کا آغاز ہوا۔
جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس کو امتحانات میں کامیاب امیدواروں کے بارے میں صنفی بنیاد پر بتایا گیا کہ ایک مرد اور ایک خاتون کامیاب ہوئے ہیں، دوبارہ امتحان لینے کی اجازت دی جائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مطالبہ مسترد کردیا۔
مبینہ طور پر وزیر موصوف نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا اور 26 اکتوبر کو ہونے والے انٹرویز میں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق انٹرویو پینل کو اپنے ساتھ ملا کر دونوں ہی امیدواروں کو فیل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا اور 48 منٹ کے انٹرویو کے دوران خاتون افسر کو الجھائے رکھا۔
وزیرمذہبی امور انٹرویو میں دوپٹے کی اہمیت سے متعلق سوالات کرتے رہے، انٹرویو میں عبدالشکور نے خاتون امیدوار سے پوچھا کہ ’دوپٹے کی اہمیت ہے یا نہیں؟ خاتون امیدوار نے کہا بالکل ہے‘۔
اس پر وفاقی وزیر مذہبی نے دوسرا سوال داغ دیا اور استفسار کیا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے میں کسی خاتون کو اس عہدے کےلیے چنا گیا تھا یا نہیں؟ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نے خاتون افسر کو فیل کرنے کے لیے انٹرویو پینل کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ ملالیا۔
آڈیو سامنے آنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے موقف اختیار کیا کہ خاتون افسر نے انٹرویو کی ریکارڈنگ کر کے غیر قانونی عمل کیا، جس کی انکوائری کی جائے گی۔
ڈی جی حج کا تحریری امتحان دو مرتبہ منعقد کیا گیا اور دونوں بار آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ گروپ کی خاتون امیدوار نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
دوران انٹرویو یہ بھی کہا کہ وہ دوپٹہ نہیں کرتیں، اس سے عالمی ممالک میں کیا پیغام جائے گا۔ ریکارڈ نمبر حاصل کرنے والی امیدوار صائمہ کو صفر نمبر دے کر فیل کردیا گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کہتے ہیں خاتون افسر نے دوران انٹرویو ریکارڈنگ کر کے غیر قانونی عمل کیا، اس کی انکوائری ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ آڈیو کو مسخ کر کے پیش کیا گیا، اسلام خواتین کو عزت بخشنے والا مذہب ہے تو وہ یا کوئی دوسرا شخص کسی خاتون سے متعلق کوئی تعصب کیسے رکھ سکتا ہے۔