عمران خان اور فواد چوہدری کا توہین الیکشن کمیشن کیس کے بینچ پر اعتراض

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری نے کیس کی سماعت کرنے والے ارکان کا اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جس کی توہین کئے جانے کا الزام ہو وہ مقدمہ نہیں سن سکتا ہے، درخواست  میں کہا گیا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ متاثرہ ممبران خود کو الیکشن کمیشن کے بنچ سے الگ کر لیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض کر دیا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے رکن نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: فواد چوہدری لاپتہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری نے  کیس کی سماعت کرنے والے ارکان کا اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جس کی توہین کئے جانے کا الزام ہو وہ مقدمہ نہیں سن سکتا ہے ۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  شوکاز نوٹس میں الیکشن کمیشن ممبران کےخلاف نفرت پھیلانے کا الزام ہے،اس لئے  وہ کیس سننے کے مجاز  نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ متاثرہ ممبران خود کو الیکشن کے بنچ سے الگ کر لیں۔ان کا موقف تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا مطلب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران ہیں۔

توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس کمیشن بھیج سکتا ہے سیکرٹری نہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں عمران خان اور فواد چوہدری نے استدعا کی کہ سیکرٹری اور ڈی جی لاء توہین کے نوٹس جاری کرنے کے مجاز نہیں۔

درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ اختیارات سے تجاوز کرکے جاری کردہ شوکاز نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں۔ الیکشن کمیشن اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمراور فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ چند روز میں جواب جمع کرادیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

الیکشن کیشن نے اسد عمر سے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دینے سے متعلق پوچھا تو اسد عمر نے کہا کہ مصروف کے باعث جواب جمع نہیں کرواسکا، مزید کچھ وقت دے دیا جائے۔

وکیل انورمنصورنے کہا کہ بیرون ملک جانے سے قبل شوکاز کا جواب دے دوں گا۔فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات  میں مؤقف اپنایاکہ مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہیں کیسز کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ تحاریر