اسلام آباد پولیس کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری

اسلام آبادپولیس میں خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں شائع ہونے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے

وفاقی پولیس میں بھرتیوں کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئیں۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں۔

وفاقی پولیس میں بھرتیوں کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں جبکہ امیدواروں کا میڈکل ٹیسٹوں کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کی 1700 نوکریوں کیلئے 30 ہزار امیدوار، اسپورٹس کمپلیکس میں میلہ لگ گیا

آئی جی اسلام آباد کا بھرتی کے عمل میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں بھرتی کے سب سے بڑے عمل کے تمام مراحل کو انتہائی شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا گیا۔

اسلام آبادپولیس میں خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں شائع ہونے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہوگیا ۔

اسلام آبادپولیس نے بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفاف اور میرٹ پر پورا کیا۔تمام مراحل کی نگرانی خود انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کی۔

امیدواروں میں 63اوپن میرٹ جبکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے 800امیدوار، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60، کے پی کے 91سلیکٹ ہوئے۔

صوبہ پنجاب سے 417،بلوچستان سے 45امیدوار، فاٹا سے 23،گلگت بلتستان سے 08اور آزاد کشمیر سے 16امیدوار میرٹ پر سلیکٹ ہوئے۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں۔

ان امیدواروں میں سے 109امیدوار 18سال کی عمر ، 203امیدوار 19سال ، 238امیدوار 20سال، 224امیدوار 21سال عمر، 253امیدوار 22سال عمر ، 262امیدوار 23سال عمر، 249امیدوار 24 سال عمر جبکہ 69امیدوار 25سال کی عمر کے سلیکٹ ہوئے۔

ان امیدواروں میں 30بی ایس سی کوالیفائیڈ، 04بی بی اے آنرز، 31بی ایس آنرز، 58ڈی اے ی ہولڈرز، 01ایل ایل بی ، 725میٹرک، 263ایف ایس سی ،78گریجویٹ،399 انٹرمیڈیٹ، 16ماسٹرز اور 02ایم فلایم ایس کوالیفائیڈ سلیکٹ ہوئے ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ بھرتی کا یہ مرحلہ انتہائی مشکل تھا جس کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام مراحل میں سی پی او سیف سٹی، سی پی او لاءاینڈ آرڈر، سی پی او ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی سیف سٹی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اوردیگر ڈیوٹی دینے والے تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پولیس کا ٹرانس جینڈرز کو بھرتی کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بھرتی کا عمل تھا۔جس کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اوراحکامات کے مطابق مکمل شفاف بنایا گیا تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹوں کا مرحلہ جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

اس بھرتی سے اسلام آباد پولیس کو نفری کی کمی پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے بھرتی کے سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی طرف سے ہرطرح کی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر