اسلام آباد پارک اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ پر بدترین تشدد

ذرائع نیوز 360 کے مطابق شوہر اور بھائی کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی اسلام آباد ایف نائن پارک میں ہونے والی اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ ہے، لڑکی نے اپیل کی ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام  تحفط فراہم کریں جبکہ پولیس بھی ملزمان کے ساتھ مل چکی ہے

اسلام آباد میں شوہر اوربھائی کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

سوشل میڈیا  پر وائرل ایک وڈیو میں زخموں سے چور لڑکی شوہر اور بھائی کی جانب سے اپنے اوپر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی داستان بیان کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کے تین بڑے شہروں میں حوا کی بیٹیاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دی گئیں

لڑکی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ مجھ پر میرے شوہر اور بھائی نے ملکر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ پولیس بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔

ذرائع نیوز360 کے مطابق مذکورہ لڑکی اسلام آباد میں پیش آئے اجتماعی  زیادتی کے واقعے کی چشم دید گوا ہ ہے جسے اس کی فیملی اور پولیس بیان سے روک رہے ہیں ۔

زخمی لڑکی نے اپنے وڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران مجھ پر جھوٹے کیسز  بنانے کی  دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

لڑکی نے حکومت پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ میری جان  خطرے میں ہے مجھے فوری پر جانی تحفظ فراہم کیا جائے ،یہاں میری جان خطرے میں ہے ۔

زخمی لڑکی نے کہا کہ  میں  اپنے گھر میں خطرات کا شکار ہوں ۔ پولیس والے رشوت کے عوض ان سے مل گئے ہیں اور مجھ پر منشیات کا مقدمہ بنانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ذرائع نیوز 360 کے مطابق  مذکورہ لڑکی اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں  نوجوان لڑکے سے اسلحے کی زرو پر اجتماعی زیادتی سے واقعے کی عینی شاہد ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیاتھا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں واقعے مقدمہ درج کیا ۔

ایف آئی ار کے مطابق لڑکی اپنے کولیگ کے ہمراہ ایف نائن پارک میں موجود تھی جہاں دو افراد نے اسلحے کی زرو پر اسے جنگل لیکراجتماعی  زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نےکہا ہے کہ ایف نائن پارک واقعے کی تحقیقات کے لیے کیپیٹل پولیس وقوعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملکر سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنا رہی ہے۔شام کے اوقات میں پارک تشریف لانے والے روشنی والے مقامات تک محدود رہیں۔

متعلقہ تحاریر