آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیخ رشید درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عویض عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ یاد رہے کہ مری میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں پہلی ضمانت ہو چکی ہے۔

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کی جاچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

سیشن کورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کی استدعا مسترد، استثنیٰ کی درخواست منظور

شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں موقف یہ اپنایا گیا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر تیسرے فریق کی درخواست پر ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اس وقت جیل ہوں ، اور مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں ہے۔ مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں ، اس لیے میری درخواست منظور کی جائے۔

صبح کے بعد عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔ اور شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے۔

شیخ رشید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور پولیس کو مزید کسی مقدمے میں تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر