شہید ارشد شریف کے بچوں نے اے آر وائی کے دفتر میں والد کی 50 ویں سالگرہ منائی

شہید کی بیوہ جویریہ صدیقی کا سالگرہ منانے والوں سے اظہار تشکر، شہید کیلیے قرآن خوانی و دعا کی اپیل

کینیا میں بہیمانہ انداز میں قتل کیے گئے معروف اینکر اور صحافی شہید ارشد شریف کی گزشتہ روز 50ویں سالگرہ منائی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں شہید کےبچوں نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

تاحال کوئی وکیل میری ساس کی پیروی کیلیے تیار نہیں، بیوہ ارشدشریف

ارشدشریف قتل کیس: سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تفتیش سے غیرمطمئن

اے آروائی نیوز میں شہید ارشد شریف کے ساتھ بطور پروڈیوسر فرائض انجام دینے والی سحرش مان نے پروگرام پاور پلے کے سیٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں ارشد شریف کے بچے ان کی سالگرہ منارہےہیں۔

سحر ش مان نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”ارشد صاحب سالگرہ مبارک، ہم آپ کے سیٹ پر آپ کے بچوں کے ساتھ آپ کی سالگرہ منارہے ہیں“۔

گزشتہ روز شہید کی دوسری بیوہ جویریہ صدیقی نے بھی شہید کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئےانکی گزشتہ سال اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی وڈیو شیئر کی تھی۔

جویریہ صدیقی نے شہید کی 50 ویں سالگرہ منانے پر ان کے پرستاروں اور مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کو ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ تحاریر