توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت منظور

آج اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وی او پی کی امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت، افواج پاکستان سے مداخلت کا مطالبہ

پاکستان میں ایک سال میں انسانی اسمگلنگ کے 20 ہزار واقعات، ایف آئی اے انسداد میں ناکام

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ایک لاکھ کے مچلکے کے عیویض درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے تھے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل نے آج عدالت سے سماعت 5 دنوں کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا تو انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ، گذشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا ، تاکہ فرد جرم عائد کی جاسکے۔

آج جب سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ، اور انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیکورٹی پرپز کی وجہ سے آج عمران خان کو پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے انہیں حاضری سے 5 دن کا استثنیٰ دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر