اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف مقدمہ خارج کردیا
اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں27 فروری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس سے ڈسچارج کردیا۔
عدالت کے احکام پر دفاعی تجزیہ کار کو رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
نفرت پھیلانےکا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
وی او پی کی امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت، افواج پاکستان سے مداخلت کا مطالبہ
اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجدشعیب کو مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں27 فروری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گرفتار کیا تھا۔
ضمانت نہیں، مقدمہ ھی خارج کرا کرلر جا رھا ھوں- پاکستان زند باد- ھم سب اس پر قربان- ❤️🇵🇰
الحمد للہ- pic.twitter.com/gWI8PhCbGh
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) March 2, 2023
گرفتاری کے بعد امجدشعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے انہیں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ھاں جی کروا لیا بغاوت کا مقدمہ؟
محب وطن کو عوامی سرٹیفکیٹ کافی ھے- دلائل مکمل ھو گئے ھیں-
فیصلہ محفوظ ھوا ھے-
انشاء اللہ خیر- صرف شفافیت کا تقاضہ ھے عدالت سے- pic.twitter.com/jW2cuAEF5f
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) March 2, 2023
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجدشعیب کو آج اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دفاعی تجزیہ کار کے وکیل میاں اشفاق علی ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد عدالت نے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد اپنی ٹیم کے ھمراہ پہنچ گیا ھوں- کل بقیہ ٹیم کے ھمراہ جنرل امجد شعیب کی عدالت میں نمائندگی کروں گا-
زیادتی حد سے بڑھ گئی ھے- یہ ختم ھوگی اب چاھے کچھ بھی ھو- لگا لو زور جتنا لگتا ھے- pic.twitter.com/8I3ZB4rrBh
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) March 1, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز دفاعی تجزیہ کار کی حوالات میں موجودگی کی تصویر سامنے آئی تھی جس میں ان کے سیل میں کیمرا بھی لگا ہوا نظر آرہا تھا۔ اس تصویر کے سامنے آنے کےبعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کیاتھا۔









