صحافیوں پر پولیس تشدد، آصف بشیر چوہدری آئی جی اسلام آباد پر برس پڑے

صحافیوں پر بدترین تشدد کر کےایف آئی آر درج نہ کرنے والے رانا ثناء اللہ کے ذاتی ٹاؤٹ کی حقیقت صحافی جانتے ہیں، سینئر صحافی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر صحافیوں پر پولیس تشدد کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی ہے۔

سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری نےآئی جی اسلام آباد کو صحافیوں پر پولیس تشدد کی ایف آئی آر میں رکاوٹ قرار دےد یا۔

یہ بھی پڑھیے

جس دن صحافی سچ لکھنا شروع کرے گا مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے، ثاقب نثار

شاندانہ گلزار نے عورت مارچ کو عورتوں کیلیے باعث شرمندگی قرار دیدیا

آصف بشیر چوہدری نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان سے متعلق رائے کے بارے میں ایک سوالیہ ٹوئٹ کے جواب میں لکھاکہ”جس دن سیف سٹی کے خود کشی کرنے والے دیانتدار ڈائریکٹر کی موت کی عدالتی تحقیقات ہوں گی اس دن قوم کا یہ عظیم سپوت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا“۔

انہوں نے کہاکہ”صحافیوں پر بدترین تشدد کر کےایف آئی آر درج نہ کرنے والے رانا ثناء اللہ کے ذاتی ٹاؤٹ کی حقیقت صحافی جانتے ہیں“۔آصف بشیر چوہدری نے موجودہ دور حکومت کو  امن و امان کیلیے بدترین دور قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر