نیب کی ٹیم توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تحقیقات کیلئے دبئی پہنچ گئی

نیب کے ڈاریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم دبئی پہنچی ہے جہاں انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تحقیقات شروع کر رکھی ہے جبکہ ٹیم نے نایاب گھڑیوں کے مبینہ خریدار عمر فاروق سے بھی ملاقات کی

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق حقائق جاننے کیلئے دبئی پہنچ گئی۔نیب کی چار رکنی ٹیم  کی سربراہی ڈائریکٹر رضوان احمد  کررہے ہیں ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی چار رکنی ٹیم ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں دبئی پہنچی جہاں وہ توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق حقائق کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

نیب کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں گزشتہ دو روز سے دبئی میں موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے عمر فاروق  کے گھر کا بھی دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ عمر فاروق نے ایک ٹی وی پروگرام میں توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں موجود تاجروں سے سے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق  تحقیقات بھی کی ہیں۔

ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں نیب کی ٹیم قیمتی گھڑیوں کی فروخت سے متعلق معلومات اکٹھی کررہی ہے جو سعودی علی عہد نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم  تحفہ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا  جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی تین گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار  دے دی  تھی ۔

متعلقہ تحاریر