خاتون جج دھمکی کیس: مقامی عدالت سے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

جج مجاہد رحیم نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں پیر کے روز عمران خان کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرا دیا ہے۔

آج سماعت سول کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے کی جس دوران عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے عدالت کو عمران خان کے لیے حفاظتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ نون کی تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کی درخواست

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری

تاہم، جج مجاہد رحیم نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں پیش نہ ہوئے تو وہ وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، اور ان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 12:30 بجے تک محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں جج مجاہد رحیم نے فیصلہ سناتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، اور کہا ہے کہ ورنہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر