سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 29 مارچ کو طلب

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج رانا مجاہد رحیم نے 'جج دھمکی کیس' میں چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نے جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج مجاہد رحیم نے جج زیبا چویدری دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج کیس سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون جج دھمکی کیس: مقامی عدالت سے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری

جج مجاہد رحیم نے کچھ دیر پہلے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

جج رانا مجاہد رحیم نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عمران خان کو عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں پیر کے روز عمران خان کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرا دیا ہے۔

آج سماعت سول کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے کی ، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نعیم پنجوٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے عدالت کو عمران خان کے لیے حفاظتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو 29 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے آج عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ پہلی درخواست حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی اور دوسری کیس سے بریت کی  درخواست دائر کی گئی تھی۔

عمران خان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ، وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے انہیں حکومت کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جانی تھی مگر ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

عمران خان کے وکلاء کا کہنا تھا چونکہ سیکورٹی کا معاملہ ہے اور ان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے ، اس لیے عدالت آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

متعلقہ تحاریر