کفایت شعاری ہوا میں اڑادی؛ پیٹرولیم ڈویژن کی ورکشاپ وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل

پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری کے اقدامات کو پس پشت ڈال کر تین روزہ انرجی کانفرنس پنجاب سے خیبرپختونخوا  کے پر فضا مقام  ہری پور کے وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل کر دی ہے، مذکورہ کانفرنس کلر کہار میں منعقد ہونا تھی

پیٹرولیم ڈویژن نے حکومتی کفایت شعاری کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے تیل و گیس سے متعلق 3 روزہ ورکشاپ پنجاب سے منتقل کرکے خیبرپختونخوا  کے وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق 3 روزہ کانفرنس جوکہ پنجاب کے شہر کلر کہار میں تخت بابری کے مقام پر ہونی تھی اسے خیبرپختونخوا  کے وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے

کفایت شعاری کمیٹی رکن نے 200 ارب روپے کی بچت ناکافی قرار دے دی

ڈان نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری کے اقدامات کو پس پشت ڈال کر تین روزہ انرجی کانفرنس پنجاب سے خیبرپختونخوا کے پرفضا مقام پر منتقل کردی  ۔

وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک سمیت پبلک سیکٹر اداروں کے 55 سے زائد اعلیٰ افسران اور پیٹرولیم ڈویژن کوکہا گیا ہے کہ ورکشاپ کے مقام پر اے ٹی ایم نہیں، اس لیے خاطر خواہ نقدی ساتھ لائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ فروری میں معاشی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری کے اقدامات یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی تھی ۔

وفاقی کابینہ کی ہدایات میں سر فہرست سرکاری تقریبات سے متعلق کہا گیا تھا کہ تمام کر حکومتی پروگرامز سرکاری عمارتوں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ مہمانوں کو صرف ون ڈش فراہم کی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کے کفایت شعاری کی ہدایت کو مکمل نظرانداز کرتے ہوئے اسٹریٹجک روڈ میپ ڈیولپمنٹ ورکشاپ پیٹرولیم ڈویژن کو  ہری پور کے وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل کیا ۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ شہباز نے کہا کہ کانفرنس کے اخراجات تو کم کرنے کیلئے تمام ایگزیکٹوز سے کہا گیا کہ اپنے اخراجات کی ادائیگیاں متعلقہ اداروں کے اکاؤنٹس سے ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر