جج زیبا چوہدری دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 20 مارچ تک معطل

سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے چیئرمین تحریک انصاف کو توسیع دیتے ہوئے 20 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 20 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نے جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ سیشن جج نے عمران خان کو توسیع دیتے ہوئے 20 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کفایت شعاری ہوا میں اڑادی؛ پیٹرولیم ڈویژن کی ورکشاپ وِسپرنگ پائنز ہوٹل میں منتقل

جسٹس فائز عیسیٰ نے خصوصی بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیئے

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

اسی کیس میں عدالت پہلے بھی دو دن کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو دن کے لیے معطل کرچکی تھی ، آج ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم عدالت کے روبرو پیش ہوئی تھی۔

عدالت نے گذشتہ سماعت میں کہا تھا کہ عمران خان سے جو سیکورٹی واپس لی گئی ہے اس کا کوئی لکھا ہوا حکم نامہ پیش کیا جائے۔ آج عدالت میں اسپیشل پروسیکیوٹر رضوان عباسی بھی پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت اسپیشل پروسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں کہیں بھی ایسا نہیں ہے کہ اس کو منسوخ کیا جائے ، صرف اور صرف ایک صورت ہے کہ ملزم عدالت کے روبرو پیش ہو جائے۔

تاہم دوسری جانب عمران خان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے موکل انڈرٹیکنگ دے رہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 18 مارچ کو پیشی ہے ، اس لیے ہماری درخواست ہے کہ ان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطل میں توسیع کردی جائے ۔ جس پر جج فیضان حیدر گیلانی نے ان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطل میں 20 مارچ تک توسیع کردی۔

متعلقہ تحاریر