اسلام آباد: چینی سیاح خواتین نے ہراساں کرنے پر دکاندار کی پٹائی لگادی
بھارتی ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی وڈیو میں چینی خواتین کو شلوار قمیص ملبوس دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں چینی سیاح خواتین نے ملبوسات کی دکان میں جنسی طور پر ہراساں کرنے پر دکاندار کی پٹائی لگادی۔
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
عورت مارچ کے دوران ایک صحافی نے مجھے ہراساں کیا، عفت عمر کا الزام
ممبئی میں کورین لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 مسلمان لڑکے گرفتار
بھارتی ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی وڈیو میں چینی خواتین کو شلوار قمیص ملبوس دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
Chinese tourist retaliates on a Pakistani store owner in Islamabad, after the store owner sexually assaulted her. Is this Islamophobia now? Pakistanis dismiss cases like these and turn it on India. pic.twitter.com/6SWIIf8icE
— GOON (@DROPPINLIBS) March 15, 2023
بھارتی صارف نے دعویٰ کیا کہ چینی سیاح نے اسلام آباد میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد پاکستانی اسٹور کے مالک کی پٹائی لگادی۔بھارتی صارف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اب یہ بھی اسلامو فوبیا ہے؟ پاکستانی اس طرح کے کیسز کو مسترد کرتے ہیں اور ان کا الزام بھارت کے سر تھوپ دیتے ہیں۔