توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

عمران خان کو کل ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے، حلف نامے کی خلاف ورزی کی گئی تو نتائج ہوں گے، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی مہیا کرنے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 5 بجے طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد پولیس کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری سے  روک دیا۔

 سربراہ تحریک انصاف کے وکیل نے  توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا سیشن کورٹ کافیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں حلقوں  کے انتخاب سے مریم نواز کا خوف ظاہر ہوگیا

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد لاہور کا ڈی آر او تبدیل

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا، حلف نامہ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی تھی ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کل عدالتی اوقات میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیں۔ اس حلف نامے کی خلاف ورزی کی گئی تو نتائج ہوں گے، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن  اور اسلام آباد پولیس عمران خان کو سیکیورٹی مہیا کرنے کے اقدامات کریں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیئر مین تحریک انصاف  عمران خان کو شام ساڑھے 5 بجے طلب کرلیا اور عمران خان کی استدعا پروفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

متعلقہ تحاریر