پاکستان کا سعودی عرب اور ایران معاہدے میں سفارتی سہولت کاری کا بڑا دعویٰ
وفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وجہ سے ایران اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحا ل ہوئے ہیں تاہم چائنا سے کریڈٹ نہیں چھیننا چاہتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے معاہدے کو اپنی حکومت کا کارنامہ قرار دیا
وفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں سہولت کار کاکردار ادا کیا جس سے دونوں فریق اختلافات حل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں پاکستان نے سہولت کاری کی سے دونوں ممالک کے اختلافات حل ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
چائنا کی ثالثی رنگ لے آئی؛ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ریاض اور تہران کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپور سہولت کاری کی اور اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ چین کی ثالثی کی کوششوں اور تعمیری مذاکرات کا نتیجہ ہے جس سے دونوں ملک اختلافات کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے کئی دیگر ممالک کی طرح سعودی ایران تنازعہ حل کرنے میں اپنی کوششیں کی۔ اسلام آباد میں دونوں ملک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئیں ۔
ترجمان فتر خارجہ نے کہا کہ ایران سعودی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اسلام آباد میں او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی مگر ہم چین سے اس معاہدے کا کریڈٹ نہیں چھیننا چاہتے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا کو اس کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارک باد دیتا ہے ۔ پاکستان اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کو سراہتا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی جبکہ علاقائی تعاون اور ہم آہنگی بھی بڑے گی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سفارتی کامیابی میں چین کےکردار کو سراہتےہیں۔
ہم اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتےہیں۔امن کےفروغ اور امت کےمابین اتحاد کیلئےروابطِ باہمی میں وسعت کی اپنی پالیسی کےتحت ہماری حکومت نےممکتِ سعودی عرب اور ایران کو بات چیت کیلئےقریب لانےکیلئےایک کوشش کی۔ہم اس سفارتی بریک تھرو میں چین کےکردار کو سراہتےہیں۔https://t.co/XSd3polNzJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ امن کے فروغ کیلئےروابطِ باہمی میں وسعت کی پالیسی کے تحت ہماری حکومت نے سعودی عرب اور ایران کو بات چیت کیلئے قریب لانےکیلئےایک کوشش کی۔