وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صنعت کاروں کے وفد کی ملاقات

شہباز شریف نے ترک وفد  کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت ترجیحی بنیاد پر سہولت بھی فراہم کررہی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، توانائی، مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، حکومت صنعت کاروں کو ترجیحی بنیاد پر سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے   ڈاؤلینس کے چیئرمین فاتح کمال کی سربراہی میں ترکیہ کے صنعتکاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترکیہ کے پاکستان میں سفیر محمت پاچاجی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں برآمدی صنعتوں کی بندش سے 10ملین افراد بے روزگار ہوجائینگے

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صنعت کاروں کے وفد سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہمیں اس تباہی  اور بربادی پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نےبدترین زلزلے کے فوری بعد ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو، ریلیف اور میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ روانہ کیں۔ حکومت اور پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کو اس کٹھن وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت ،توانائی ، مواصلات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت  ترجیحی بنیاد پر  سہولت بھی فراہم کر رہی ہے ۔

ترکیہ کے  وفد نے وزیراعظم  شہباز شریف کو آگاہ کیا کہ ڈاؤلینس کے پاکستان میں قائم یونٹ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انرجی ایفشینٹ مصنوعات تیار کی جا سکیں۔

وفد نے بتایا کہ ڈاؤلینس کے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ کو ریجنل ایکسپورٹ حب بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ڈاؤلینس نے  کراچی کے بعد اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی صورتحال معیشت پر منفی پڑنے لگی؛ اسٹاک میں بدترین مندی، ڈالر کی اونچی اڑان بھی جاری

وفد نے وزیراعظم کو  بتایا کہ ترکیہ کی ہاؤس ہولڈ صنعت پاکستانی طلبا کو مسلسل دو سالوں سے انٹرن شپ فراہم  کر رہی ہے جس سے نا صرف طلبا کو انڈسٹری کے تقاضوں  سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

وزیراعظم نے ڈاؤلینس کو درپیش تمام آپریشنل مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر