بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کا 24 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
بول نیوز سے منسلک صحافی صدیق جان نے کہا کہ اللہ رب العزت حوصلہ قائم رکھے، یہ دن گزر جائیں گے مگر یہ فسطائیت یاد رہے گی،عدالت پیشی کے موقع پر صدیق جان کے حق میں نعرے بازی کی گئی

اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کےاسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کو 24 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
پولیس نےزیر حراست بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جا ن کو اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ پیش کیا جہاں عدالت نے ان کا 24 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بھانجے حسن نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ صحافی صدیق جان کو 24 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ صدیق جان کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
پولیس وین کے اندر سے گفتگو کرتے ہوئے بول نیوز کے صحافی صدیق جان نے کہا کہ اللہ رب العزت حوصلہ قائم رکھے۔ یہ دن گزر جائیں گے مگر یہ فسطائیت یاد رہے گی۔
شیر کا بچہ ماشاءاللہ
اللہ رب العزت حوصلہ قائم رکھے
یہ دن گزر جائیں گے مگر یہ فسطائیت یاد رہے گی۔
pic.twitter.com/W2xXUNLRs5— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 21, 2023
بول نیوز سے منسلک صحافی صدیق جان کی جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے وقت تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کے حق بھی نعرے بازی کی گئی ۔
پولیس نے بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ صدیق جان کو سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں جوڈیشل کمپلیکس میں "آتشزدگی اور محاصرے” کے حوالے سے درج مقدمے میں گرفتارکیا ہے ۔
ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سب سے درخواست کہ جتنا ممکن ہو صدیق جان کے لئے آواز بُلند کرتے رہیں تاکہ ان کی خبر دب نہ جائے ۔
صدیق جان کی حفاظت کی دُعا اور آپ سب سے درخواست کہ جتنا ممکن ہو صدیق جان کے لئے آواز بُلند کرتے رہیں۔ یقینی بنائیں کہ باقی بڑی خبروں کے بوجھ تلے صدیق جان کی خبر دم نہ توڑ جائے۔ #صدیق_جان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/9gWfRgXzIK
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) March 21, 2023