کارسرکار میں مداخلت: شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں 10 اپریل تک ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے عبوری ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج پر شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم کی گاڑی کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا، ذرائع نیوز 360

ڈیفنس کی موبائل فون شاپ ڈکیتی کیس میں گرفتار رکشہ ڈرائیور رہائی کے  بعد چل بسا

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آرز میں کیا الزام لگایا گیا ہے ، جس پر شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الزام لگایا گیا یے کہ شاہ محمود قریشی کی ایماء اور سازش پر احتجاج ہوا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس سازش کا گواہ کون ہے دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا ، فی الحال تو عبوری ضمانت دے رہے ہیں اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کوئی لمبی تاریخ دے دیں ، کیسز کافی ہو چکے ہیں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ کیسز تو واقعی کافی ہو گئے ہیں ہمارے پاس سینکٹروں کیس تو صرف ضمانتوں کے ہو گئے ہیں 10 اپریل کی تاریخ رکھ رہے ہیں تاکہ آپکے باقی کیسز بھی ساتھ رکھ لیں۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت دس اپریل تک دے دی۔

متعلقہ تحاریر