کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 50 ملازمین ادارے کے خرچ پر حج  کی سعادت حاصل کریں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے تحت حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق 48 مرد اور2 خواتین ملازمین بمعہ محرم حج کی سعادت حاصل کریں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کی  مزدور یونین (سی بی اے) کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے سال 2023کے حج کی قرعہ اندازی کر دی گئی۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے تحت حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق 48 مرد اور2 خواتین ملازمین بمعہ محرم حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حج پالیسی 2023 کا اعلان کردیا

حج کی قرعہ اندازی کے لیے تقریب سی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)نورالامین مینگل،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے عہدیدار شریک ہوئے ۔

سی ڈی اے یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ممبرفنانس سید مظہر حسین شاہ،ممبر انجینئرنگ سید منورشاہ،ممبراسٹیٹ محمد افنان عالم خان،ڈی جی ایچ آر ڈی قیصر عالم خٹک نے تقریب میں شرکت کی ۔

سی ڈی اے چیئرمین آفس میں منعقد حج قرعہ اندازی کی تقریب میں ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عبدالحکیم بریرو سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و نمائندگان  سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) نورالامین مینگل نے  قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو لوگ مبارک سفر کے لیے منتخب ہوئے ہیں بلا شبہ وہ اللہ تعالیٰ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  حج پر جانے والے جہاں وہ اپنی بخشش کے لیے دعا کریں گے وہاں وہ اپنے ادارے، اسلام آباد اور خاص طور پر اپنے ملک کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے بھی دعا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زرنش خان کی عمرے کے بعد حجاب کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن(ر) نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر  سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اور خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے  کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ادارے میں باہمی محبت اور یگانگت کے ساتھ اسلام آباد کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ یونین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام مسائل کا حل نکالا ہے۔

متعلقہ تحاریر