ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام گولڈن جوبلی تقریب کا اہتمام

تقریب میں خصوصی طور پر اہل بچوں کے لیے ڈیکلیمیشن آرٹ اور پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

اسلام آباد: ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سے آئین کی گولڈن جوبلی کے انعقاد کے سلسلے میں  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کی جانب منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع ان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کی جانب سے ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کا افتتاح کیا۔

ڈیزائن کردہ آئین کے بریل ورژن کے افتتاح کا مقصد بصارت سے محروم افراد تک رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ تقریب میں خصوصی طور پر اہل بچوں کے لیے ڈیکلیمیشن آرٹ اور پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے 

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے: پی ٹی آئی کے 316 کارکن گرفتار

چیئرمین این ڈی ایم اے کی وزیر اعظم کو ترکیہ و شام زلزلے کی امدادی کارروائیوں پر بریفنگ

محترمہ آسیہ عظیم نے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آسیہ عظیم نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری ان مواقع سے مستفید ہوں۔

تقریب کے تمام ممبران کی طرف سے سراہا گیا جنہوں نے ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ تقریب آئین کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی جس کو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر