رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست کو وہاں پر لاکر کھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک وجود ہی باقی رہنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے گذشتہ روز ایک نجی وی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے کہا تھا کہ عمران خان سیاست کو اس سطح پر لے آئے کہ یا تو وہ رہیں گے یا ہم۔
یہ بھی پڑھیے
گورنر خیبرپخوا بھی الیکشن کمیشن کے نقش قدم پر؛ 8 اکتوبر کو انتخابات کی تجویز
ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کا بیان کھلم کھلا دھمکی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو اس ڈیٹوریس ڈیزائن کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سے روکا جائے۔ اور ان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست کو وہاں پر لاکر کھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک وجود ہی باقی رہنا ہے۔ اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہماری نفی ہو رہی تو ہم تو ہر اس حد تک جائیں گے ، جس میں پھر یہ نہیں سوچا جاتا کہ فلاں چیز کردیں فلاں چیز نہ کریں ، یہ جمہوری ہے یہ غیرجمہوری ہے ، یہ اصولی ہے یہ بے اصولی ہے ، یہ ساری چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔
اینکر پرسن کے ایک اور سوال پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا انارکی تو پھیلی ہوئی ہے اور انارکی کیسے پھیلے گی ، اب جس سطح پر وہ معاملات کو لے گئے ہیں اب یا وہ سیاست سے منفی ہو جائیں گے یا ہم۔ عمران خان اس بات کو اس سطح پر لاکھڑا کیا ہے، لیکن یہ اس نے کھڑا کیا ہے ، یہ اس کا قصور ہے ، اس میں ہمارا قصور نہیں ، ہم نے تو ہر طرح سے کوشش کی کہ معاملات اس سطح پر نہ آئیں۔