امپورٹڈ حکومت پاکستان کو لندن سے چلارہی ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مذاق بنادیا ہے، پاکستانیوں کو اغوا کر کے حکمران سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی رٹ قائم کر لی ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے ائین و قانون کو گھر کی لونڈی بناکر ملک لندن سے چلایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے آئین و قانون کے بر خلاف وطن عزیز کو لندن سے چلایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

ان کے تبصرے ان رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں کہ جب پنجاب اور اسلام آباد میں ان کی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار اور اہم رہنماؤں پر بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سوشل ایپ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ایک ہفتے میں چوتھی بار کیسز کا سامنا کرنے کے لیے اپنے حامیوں کے ہمراہ عدالت پہنچیں گے۔ رش کی وجہ سے باہر کا گیٹ ٹوٹ گیا ” اس لیے آپ دہشت گرد ہیں”۔

فواد چوہدری نے کہا کہ "امپورٹڈ حکومت” نے پاکستان کو مذاق میں تبدیل کر دیا ہے اور پاکستانیوں کو اغوا کر کے وہ (حکمران) سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی رٹ قائم کر لی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر اپنے خلاف درج مقدمات میں ہائی کورٹ سے ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے جلد ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں اپنے خلاف درج کم از کم 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے آئی ایچ سی میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر