وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکورٹی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا

عدالت عالیہ کے جج جسٹس محسن اختر نے وزارت داخلہ سے استفسار کیا ہے کہ پابندی کس بنیاد پر لگائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکورٹی پر تعینات جی بی پولیس کی دوسرے صوبوں میں جانے کا کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

پابندی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے افسر سے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی سیکورٹی کو دوسرے صوبے کے اندر داخلے پر پابندی سے متعلق وزارت داخلہ کے نوٹی فیکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کا بل قومی اسمبلی میں پیش: صدر مملکت کا ردعمل کیا ہوگا؟

پی ٹی آئی کا ڈوزئیر؛ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر کیسز کرنے کا اعلان

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر احد کھوکھر اور اور بیرسٹر قدیر جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نوٹی فیکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے کی ہے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ایڈیشنل سیکریٹری لیول کے افسر کو طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے 24 مارچ کو جو نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا اس کو کالعدم قرار دیاجائے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کس بنیاد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر