خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امان نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکلاء کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد سے اہم خبر شامل کرتے ہیں۔ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امان نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے یہ استدعا کی گئی تھی کہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کا بل قومی اسمبلی میں پیش: صدر مملکت کا ردعمل کیا ہوگا؟

میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان

یہ کیس خاتون جج زیبا چوہدری کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دھمکی دینے کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امان کی جانب سے آج فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، عمران خان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔ عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تاہم اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وکلاء کی درخواست مسترد کردی ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر