توشہ خانہ کیس؛ نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا
توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوالنامہ جمع کروایا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے 12 سوالات کے جواب طلب کیے گئے ہیں
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پوچھے گئے 12 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔
توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوالنامہ جمع کروایا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سے 12 سوالات کے جواب طلب کیے گئے ہیں۔۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی
نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سے تحائف کی فروخت کی رسیدیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوالنامے میں توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تصاویر بطور ثبوت فراہم کرنے کا بھی کہاگیا ہے۔۔
نیب نے اسلام آباد سیکٹر F-7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت کیے گئے تحائف کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ نیب کے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم پاکستان آپ کو کتنے تحائف ملے؟۔
نیب نے چیئرمین پی تی آئی سے پوچھا ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے کتنی بار بیچے؟ آپ نے کون سے تحفے بیچے؟ آپ نے تحفے کب اور کس کو بیچے؟۔
نیب کے سوالات میں پوچھا گیا ہے کہ کیا ان لین دین میں کوئی ایجنٹ یا عورتیں شامل تھیں؟۔ اپنے تحائف کی خرید و فروخت میں ملوث ہر فرد کی تفصیلات فراہم کریں۔
نیب نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم نقدی کی صورت میں لی گئی یا بینکوں کے ذریعے؟۔ نیب نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ماہ لمبی تاریخ دے دی ہے ۔