تحریک انصاف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ایک خط  کے ذریعے سیکرٹری کابینہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل A-19 کے تحت 4 اپریل کے وفاقی کابینہ اجلاس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ کر وفاقی کابینہ اجلاس کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ہم نکلیں گے قوم کال کا انتظار کرے، عمران خان

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق فیصلے کو رد کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیسلے کو مسترد کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن اس اجلاس سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو  لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کی تفصیلات فرہم کی جائیں۔

سابق وزیر مملکت فرح حبیب کے خط کے متن میں 4 اپریل کے وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کی کارروائی اور کیے جانے والے فیصلوں کی تمام تر تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دستور کا آرٹیکل A-19 شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔

پی ٹی ائی رہنما فرح حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ دستورِ پاکستان اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات مہیا کریں۔

متعلقہ تحاریر