خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ امان ملک نے سابق وزیراعظم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 20 ہزار روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن فنڈز جاری نہ کرنے کی سمری قومی اسمبلی نے منظور کرلی

چیف جسٹس ڈیم فنڈ کا اختیار وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کے لیے درخواست دائر

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی اور قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری زمان پارک میں تعمیل کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں درج ہے ، جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ امان ملک نے عمران خان کی عدالت سے مسلسل غیرحاضری پر قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل علی بخاری کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان کی تعمیلی رپورٹ بنی گالہ بھیجی گئی تھی ، جبکہ عمران خان بنی گالہ میں رہتے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے آئندہ رپورٹ زمان پارک لاہور بھیجی جائے۔

متعلقہ تحاریر