پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور گھس آیا، عملے میں خوف و ہراس
پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور جس جس دفتر میں گیا وہاں اچھی خاصی توڑ پھوڑ کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور گھس آیا ، دفاتر میں دندتاتا رہا اور تباہی پھیر دی، عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور اسٹاف خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جنگلی جانور نے گذشتہ روز بھی کئی دفاتر گھس کر تھوڑ پھوڑ کی تھی۔ آج ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن فنڈز جاری نہ کرنے کی سمری قومی اسمبلی نے منظور کرلی
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب سے 7روز میں جواب طلب
جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا ہے، جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہے اور اسٹاف میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں جنگلی جانور گھس گیا۔#News360 #BreakingNews #ParliamentHouse #WildAnimal pic.twitter.com/kb4mBCn0T4
— News 360 (@officialnews360) April 18, 2023
عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے، جس جس دفتر میں یہ جانور گیا ہے ، ان دفاتر میں اسپرے کردیا گیا ہے ، تاہم اب وہاں جانے سے ہماری آنکھیں جلتی ہیں۔
پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلکاروں نے طویل تگ و دو بعد پکڑ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگلی جانور کی پھرتیلا ہے اور اسے دیکھ کر خوف آتا ہے۔









