اسلام آباد بار کا ملیکہ بخاری سے اظہار یکجہتی؛ جعلی فحش تصاویر کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری سے منسوب جعلی فحش تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، ملیکہ بخاری نے اظہار یکجہتی پر بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایڈوکیٹ ملیکہ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا فحش مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے معاملے کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملیکہ بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی جعلی من گھڑت اور بے بنیاد ویڈیوز اور نازیبا تصاویر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
فل کورٹ کی تشکیل چیف جسٹس کا استحقاق ہے، ملیکہ بخاری
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کی فحش جعلی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔انٹر نیٹ پر گردش کرنے والی واہیات اور فحش تصاویر اور وڈیوز کو ملیکہ بخاری سے منسوب کیا جا رہاہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں ایک خاتون لال رنگ کے قابل اعتراض لباس میں غیر اخلاقی حرکات میں مصروف ہے ،جسے پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری سے جوڑا جا رہا ہے ۔
”ترتھ میڈیا “ نامی ٹویٹر ہینڈل کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فحش ویڈیو اور تصاویردراصل بھارتی ماڈل ” سونیا سونو “ کی ہے ، جسے تصدیق کیے بغیر پارٹی کی سینئر رہنما کے ساتھ جوڑا جارہا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملیکہ بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی جعلی من گھڑت اور بے بنیا د ویڈیوز اور نازیبا تصاویر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے وکلاء تنظیموں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ساتھی وکیل کی تذلیل کے خلاف آواز کو بلند کی گئی ہے۔
میں تہہ دل سے وکلاء تنظیموں ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اس کے عہددیدارن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنھوں نے اپنی ساتھی وکیل کے خلاف ہونے والے تذلیل اور تزحیق عمل کے خلاف آواز کو بلند کیا pic.twitter.com/FcKfqS8DOq
— Maleeka Ali Bokhari (@MalBokhari) April 26, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ملیکہ علی بخاری سے منسوب جعلی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جبکہ وہ ایک بھارتی ماڈل ہے ۔
ملیکہ بخاری کی لیکس وڈیو سے حوالے سے کئی ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ تصاویر اور وڈیوز کسی ماڈل کی نہیں بلکہ خود ملیکہ بخاری کی ہیں تاہم تحریک انصاف کی رہنما نے اس کی پرزور تردید کی ہے ۔
ملیکہ بخاری نے قرار دیا ہے کہ ان کے خلاف چلائی جانے والی بیہودہ اور فحش مہم مسلم لیگ نون کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کی بہتان تراشی مہم کی مذمت کی۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ن لیگ سوشل میڈیا کی جانب سے ملیکہ بخاری کی کردار کشی کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملیکہ بخاری کا شمار پڑھی لکھی خواتین میں ہوتا ہے۔
ن لیگ سوشل میڈیا کی جانب سے @MalBokhari کی کردار کشی کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملیکہ بخاری کا شمار پاکستان کی اُن پڑھی لکھی خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی ہے، ن لیگی سوشل میڈیا کے لئے ڈوب سے مر جانے کا مقام ہے، لعنت ہو تم پر pic.twitter.com/3wJrn2G1GI
— Touseef Abbasi (@Touseef_Abbassi) April 23, 2023
مدثر رحمان نامی ایک صارف نے کہا کہ ملیکہ بخاری نے بطور رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری تقریباً ساڑھے 3 سال خواتین، انکے بنیادی انسانی حقوق و تحفظ کے لیئے ہمیشہ اعلیٰ ایوانوں میں آواز اٹھائی ہے۔
بطور رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری تقریباً ساڑھے 3 سالہ عرصے میں پاکستان میں موجود خواتین، انکے بنیادی انسانی حقوق و تحفظ کے لیئے ہمیشہ اعلیٰ ایوانوں میں آواز اٹھائی آج اسی @MalBokhari کے خلاف ن لیگ میڈیا سیل سرگرم ہوچکا ہے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ جو کہ ہے انڈین ایکٹریس کا
1/3 pic.twitter.com/XsfKE67lEM— Mudasir Rehman (@IMudasirKhan) April 22, 2023