ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا وفاقی حکومت پر ریڑھی بان اسکیم کی جگہ مافیا کو دینے کا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہماری ریڑھی بان اسکیم کی جگہ نیلام کرکے مافیا کو نواز رہی ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہماری ریڑھی بان اسکیم کی جگہ نیلام کرکے مافیا کو نواز رہی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ریڑھی بان اسکیم کی جگہ نیلام کرکے مافیا کو نواز رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو نوازنے کیلئے بلوچستان کی آبادی میں 63 فیصد اضافہ کیا گیا
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہماری ریڑھی بان اسکیم کی جگہ نیلام کرکے مافیا کو نواز رہی ہے ۔
موجودہ حکومت کی ریڑھی بانوں کی جگہوں کی نیلامی کی پالیسی سے ٹھیکیداروں اور مافیا کو فائدہ ہوگا۔ اسکے برعکس احساس ریڑھی بان پروگرام کےتحت ریڑھی بانوں کو لائسنس،قرضے اور انہی کی جگہوں پر تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔حکومت کو احساس ریڑھی بان کے ماڈل کو وسعت دینی چاہیئے۔ #Ehsaas pic.twitter.com/OAbJwyELWP
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 2, 2023
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ریڑھی بانوں کی جگہوں کی نیلامی کی پالیسی سے ٹھیکیداروں اور مافیا کو فائدہ ہوگا جبکہ ہمارے پروگرام سے غریبوں کو فائدہ ہورہا تھا ۔
ثانیہ نشٹر نے بتایا کہ ہم نے احساس ریڑھی بان پروگرام کےتحت ریڑھی بانوں کو لائسنس،قرضے اور تحفظ فراہم کیا حکومت کو احساس ریڑھی بان کے ماڈل کو وسعت دینی چاہیئے۔
یاد رہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آ باد میں بین الاقوامی معیار کی کیپٹل اسٹریٹ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ڈے اے یہ پلاٹس نیلام عام کے ذ ریعے لیز پر فراہم کرے گا ۔الاٹمنٹ کے بعد بلڈنگ پلان ایک ماہ میں منظور کیا جا ئے گا جس کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا جا ئے گا۔