ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کون لیک کررہا ہے؟ جویریہ صدیق کا سوال
جویریہ صدیق نے ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی کی کانفیڈینشل رپورٹ کے مندرجات منظرعام پر لائے جانے پر شک و شہبات کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا یہ رپورٹ صرف سپریم کورٹ کو فراہم کی گئی تھی اس کو کون لیک کروا رہا ہے
مقتول پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے قتل سے متعلق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ پر مندرجات منظر عام پر لانے شک و شہبات کا اظہار کیا ہے ۔
کینیا میں پولیس کے گولیوں کا نشانہ بننے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے سوال اٹھایا کہ کوکانفیڈینشل رپورٹ کے مندرجات کون منظر عام پر لا رہا ہے ؟۔
یہ بھی پڑھیے
یوم صحافت پر ارشد شریف سے منسوب سیمینار میں جاوید لطیف اور غریدہ فاروقی کی شرکت پر ہنگامہ
جویریہ صدیق نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کانفیڈینشل تھی جو کہ صرف سپریم کورٹ کو فراہم کی گئی تھی ۔
ارشد شریف شہید کے قتل کے حوالے سے جو جے آئی ٹی رپورٹ مرتب ہوئی تھی وہ confidential تھی صرف سپریم کورٹ سے شئیر ہوئی۔ تھانہ رمنا کی مہر لگی ہوئی رپورٹ سے میرے اور ارشد کے دیگر اہل خانہ کے بیانات سوشل میڈیا پر کون لیک کررہا ہے؟ @ICT_Police @MianAliAshfaq
— Javeria Siddique (@javerias) May 5, 2023
ٹوئٹر پیغام میں مقتول صحافی کی اہلیہ نے سوال اٹھایا کہ تھانہ رمنا کی مہر لگی جے آئی ٹی کی کانفیڈینشل رپورٹ سے میرے اور ارشد کے اہلخانہ کے بیانات کون سوشل میڈیا پر لیک کر رہا ہے ؟۔
ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق نے کہا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ پر مندرجات منظر عام پر لانے کی براہ راست ذمہ دار ہے۔یہ مجرمانہ خیانت ہے ۔
جے آئی ٹی براہ راست ذمہ دار ھے اس خیانت مجرمانہ کی- https://t.co/uIcr5NqqPb
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) May 5, 2023
جویریہ صدیق کے ٹوئٹر پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہی لوگ ایسا کررہے ہی جو لوگ ارشد شریف کے قتل میں ملوث تھے ۔
فاطمہ نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے جویریہ صدیق کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ اپ پروا نہ کریں۔مندرجات ظاہر ہونے سے پتا لگا کہ ارشد شریف کی والدہ اور اہلیہ سمیعہ بہادر عور تیں ہیں ۔
Why do you care? It only shows that Arshad Sharif's mother and Sommiya Arshad were brave enough to name the culprits.
Would you show some courage and name them?
— Fatima (@FatiSpeaks) May 5, 2023
فاطمہ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اور اہلیہ سمیعہ نے قاتلوں کا نام لیکر بہادری دکھائی ہے۔ آپ بھی ان لوگوں کے نام بتائیں ۔ کسی کی پروا نہ کریں اور نام سامنے لائیں۔