اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

اسلام آباد پولیس نے سڑکوں اور چوراہوں میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے منگل کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے مبینہ طور پر کئی شاہراہوں کو بلاک کردیا تھا ، اور سری نگر ہائی وے کو بلاک کرنے پر 20 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

عدالت عظمیٰ  نے ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو قانونی وارنٹ دکھانے کے بعد گرفتار کیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے خان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔

چیئرمین نیب نے یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے اپنےبیان میں کہا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر