اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین رہنماؤں سمیت 7 گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس (آئی سی ٹی) نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے تین خواتین رہنماؤں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سات رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

آئی سی ٹی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو دارالحکومت سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے 

عمران خان کی مبینہ بیٹی کا معاملہ؛ کیس مسترد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

رجسٹرا ر سپریم کورٹ کے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراضات

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور جمشید اقبال چیمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں اس لیے کی گئیں کیونکہ وہ آتش زنی اور پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جبکہ افواہوں اور اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر