پولیس سروسز کے وقار چوہان ڈی جی نیب تعینات؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کردیا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر وقار چوہان کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے عہدے پر تعینات کر دیاگیاا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار چوہان کی ڈاریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈاریکٹر وقار چوہان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا ڈاریکٹر جنرل تعینات کردیا ہے ۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر وقار چوہان کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے عہدے پر تعینات کر دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی رہائی؛ وزیراعظم کا اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب پر اظہار برہمی
سپریم کورٹ پنجاب الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پولیس سروسز کے 20 ویں گریڈ کے افسر وقار چوہان کی ڈاریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وقار احمد چوہان داخلہ ڈویژن کے تحت ایف آئی اے) میں خدمات انجام دے رہے ہیں
وقار چوہان کو احتساب بیورو (نیب) کے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈائریکٹر جنرل (B5-21) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت ڈی جی نیب کے لیے 21 گریڈ کے افسر کا چناؤ کرنا چاہتی تھی تاہم وقار چوہان کو تجربہ کی بنیاد پر اس عہدے کے لیے منتخب کیا ۔
ذرائع کے مطابق وقار چوہان کو ڈی جی نیب راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔ان سے پیشرو کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔