تحریک انصاف کی حمایت پر خاتون صحافی انعم شیخ اسلام آباد سے گرفتار

انعم شیخ کو گزشتہ رات ان کے گھر سے گرفتار کرکے 15 روز کیلیے جیل بھیج دیا گیا ہے، صحافی عمر انعام کی تصدیق

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کی حمایت خاتون صحافی انعم شیخ کو گرفتاری کرکے 15 روز کیلیے جیل بھیج دیا۔

صحافی اور یوٹیوبر عمر انعام نے انعم شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والی خواتین کو لازمی گرفتار کیا جائے، محسن نقوی

حکومتی کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کا یوسی چیئرمین حلف برداری رکوانے عدالت پہنچ گیا

عمرانعام نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ہزاروں خواتین کی تذلیل اور سیکڑوں کو قید کرنے کے بعد اب فاشسٹ حکومت اور اس کے ہینڈلرز اب  خواتین صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

عمرانعام نے بتایاکہ گزشتہ رات خاتون صحافی انعام شیخ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے 15 روز کیلیےجیل منتقل کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کے مطابق حکومت اور ریاستی ادارے سینئر صحافی و تجزیہ کار آفتاب اقبال ،اوریا مقبول جان،عمران ریاض خان اور دیگر کو گرفتار کرچکے ہیں۔ آفتاب اقبال اور اوریا مقبول جان کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کردیاگیا تاہم عمران ریاض خان تاحال لاپتہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر