القادر ٹرسٹ کرپشن کیس؛ نیب کی عمران خان کو 23 مئی کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 23 مئی کو بیورو آفس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم  190 ملین پاؤنڈز سے متعلق عمران خان سے  تفتیش کرے گی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس  کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر ایک بار پھر طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس: عمران خان کی دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور

 عمران خان کو نیب نے 23 مئی کو بیورو آفس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق عمران خان سے  تفتیش کرے گی۔

سابق وزیراعظم  عمران خان کو قومی احتساب بیورو نے 18 مئی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ غیر حاضر رہے جس پر آج نیب نے انہیں ایک اور نوٹس کے ذریعے طلب کرلیا ہے ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز کی پاکستان منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب طلب کیے گئے ہیں تاہم سابق وزیراعظم نے اب تک جواب نہیں دیے ۔

عمران خان 2 مارچ کے نوٹس میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے بچ رہے ہیں۔ منجمد کرنے کے احکامات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے حکام  کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ریاست پاکستان کے ملزمان کو 190 ملین پاؤنڈ واپس کر کے ان سے  458 کنال اراضی اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیے

القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت مل گئی

نیب نے نوٹس میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ  کو ملنے والے تمام ترعطیات اور عطیات دینے والوں کا ریکارڈ طلب  بھی کیا۔ عمران خان کو نیب نوٹس ان کے وکیل علی اعجاز کے ذریعے موصول ہوا۔

نیب حکام نے القادرٹرسٹ اور ملزم کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کا ریکارڈ بھی القادریونیورسٹی کے پنجاب ہائر ایجوکیشن سے طلب کیاہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عمران خان سے تفتیش کرے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان23 مئی کی صبح بدعنوانی کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر