پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم نہ کرنے سفارش

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ پاکستان (ایس سی پی ) پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے  جبکہ فیصلے کی کاپی بھی اسپیکر بھی بھجوا دی گئی ہے

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ پاکستان (ایس سی پی )کو نہ دینے کی سفارش کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کرلیا ہے ۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ پاکستان (ایس سی پی ) پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے  جبکہ فیصلے کی کاپی بھی اسپیکر بھی بھجوا دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو آڈیو لیکس کا ریکارڈ فراہم کردیا

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا  ان کیمرہ اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام  شریک ہوئے ۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی گئی۔ چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ  ایوان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

خصوصی کمیٹی کے چیئرمین  اسلم بھوتانی   نے کہا کہ کمیٹی کے ریکارڈ سے متعلق فیصلہ اسپیکر کو بھجوا رہے ہیں۔ریکارڈ کی فراہمی سے متعلق ایوان کی رائے کا احترام کرتے  ہیں۔

اسلم بھوتانی نے کہا کہ  خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب  نثار   اور ان کے بیٹے  نجم ثاقب  ،میاں عزیز  اور ابوذر چدھڑ   کے اگلے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے ۔

چیئرمین خصوصی کمیٹی اسلم بھوتانی   نے کہا کہ  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےنجم ثاقب، میاں عزیر اور ابوذر چدھڑ افراد 31 مئی کو کمیٹی میں مؤقف پیش کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر