دہلی میں پاکستانی مشن اسکولز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بند؛ وزارت خارجہ خاموش

بھارتی نشریاتی ادارے ٹی وی 9 کے ایگزیکٹو ایڈیٹر آدتیہ راج کول نےدعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے تحت چلنے والے اسکولز کے عملے کو گزشتہ 3 سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جبکہ  پی ایچ سی انچارج سلمان شریف نے کہا کہ اسکولز کم طلباء کی وجہ سے بند کیے جارہے ہیں

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے تحت چلنے والے پاکستانی مشن اسکولز بند کرنے کے نوٹس جاری کردیا گیا۔ بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائی کمیشن کے پاس عملے کی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ٹی وی 9 کے ایگزیکٹو ایڈیٹر آدتیہ راج کول نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تحت چلنے والے پاکستانی اسکولز بند کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مودی کی کارستانیاں، مولانامودودی و سیدقطب علی گڑھ یونیورسٹی کے نصاب سے خارج

آدتیہ راج کول نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستانی اسکولز کے عملے کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ معاشی بحران کی وجہ سے ہائی کمیشن نے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔ مالی مشکلات اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے دیگر ممالک میں بھی پاکستانی اسکول بند ہوسکتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی9 کے ایگزیکٹو ایڈیٹرآدتیہ راج کول نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) بھی جنوبی ایشیاء میں اپنے اثاثوں کو مالی مدد  فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔

اطلاعات کے مطابق دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج سلمان شریف نے پاکستانی اسکولز کو اگلے ماہ اپریل سے بند کرنے کا اعلان کیا ہےجس سے طلباء میں بے  چینی پھیل گئی ۔

نئی دہلی میں پاکستان مشنز اسکولز کے حکام کو پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج سلمان شریف کی طرف سے ایک  مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں انہیں اسکولز بندش سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔

مراسلے میں معاہدے کے آرٹیکل4کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اپریل میں مشنز اسکول بند کردیا جائے گا۔ملازمین اور عملے کی خدمات 30 اپریل 2023 تک ختم کردی جائیں گی ۔

پاکستان ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ اسکول میں انتہائی کم طلباء ہونے کی وجہ سے بندش ہوئی۔ 2020 کے بعد سے، ہائی کمیشن کا عملہ بھی  محدود ہے، جس کے نتیجے میں طلباء کی تعداد کم ہوئی ۔

نئی دہلی میں پاکستان مشن اسکول کے ایک ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور اب اچانک سے نوکری سے بر طرفی کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر