نجم ثاقب کی آڈیو لیک کمیٹی کے خلاف درخواست؛ والد کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت میرے والد کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دے

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی کی تشکیل کردہ آڈیو لیک باڈی کو چیلنج کر دیا۔

نجم ثاقب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیٹی غیر قانونی ہے۔ اسپیکر کے پاس ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔عدالت کل کیس کی سماعت کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

سمیع ابراہیم کی واپسی مگر عمران ریاض تاحال لاپتہ؛ حکومت کے متضاد دعوے

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب  نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کو بھی چیلنج کیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کل اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے  درخواست پر اعتراض اٹھایا تھا کہ ایک رٹ میں دو مختلف درخواستیں نہیں دی جا سکتیں جبکہ  آڈیو لیکس کا معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی غیر قانونی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو اسمبلی سکریٹری کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

نجم ثاقب  کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس میں ان کے والد سابق چیف جسٹس  ثاقب نثار کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کا خواتین کارکنان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ کرنے پر شدید اعتراضات

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیے بغیر بھیجا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک ثاقب نثار کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے 10 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  نےخصوصی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی ایجنسی کی مدد لے سکے گی۔

متعلقہ تحاریر