نیب نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں7 جون کو طلب کرلیا

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس سے منسلک 160 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں 7 جون کو جوابات سمیت طلب کرلیا ہے، نیب کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم بالواسطہ طور پر ملک ریاض کو فراہم کی گئی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ سے منسلک 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں 7 جون کو جوابات سمیت  طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم  عمران خان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ سے منسلک 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں 7 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جواب جمع کروادیا

نیب نے بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد کرپشن کے قومی ادارے نے سابق خاتون اول کو فراہم کردہ سوالنامے کے تمام جوابات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم بھی اسی کیس میں زیر تفتیش ہیں۔

القادر ٹرسٹ کیس

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق سابق وزیرِاعظم عمران خان  نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو 50 ارب روپے کے فائدہ پہنچایا اور اس کے بدلے 460 کنال زمین لی۔

مالک ریاض نے 50 ارب روپے کے فائدے کے بدلے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے لیے جہلم میں 460 کنال زمین فراہم کی   ہے ۔

نیب کے مطابق دسمبر2019 کو عمران خان کی کابینہ نے برطانیہ میں ملک ریاض سے برآمد کی گئی منی لانڈرنگ کی رقم این سی اے سے لیکر بالواسطہ برنس ٹائیکون کے حوالے کی ۔

بزنس ٹائیکون ملک ریاض

نجی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ملک ریاض نے القادر یونیورسٹی اراضی کیس میں عمران خان کی کابینہ کے سابق وزرا کے ساتھ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

سماء ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے کیس میں ملک ریاض کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے مالک سے کیس سے ان کے تعلق کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

گزشتہ سال نومبر میں نیب نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو نوٹس بھیجے تھے اور ان سے تحصیل سوہاوہ جہلم  میں 458 کنال کی خریداری کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر