نیب نے فرح گوگی کے خلاف شواہد اکٹھے کرلیے؛ 8 جون کو شوہر کے ہمراہ طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق خاتون اول  بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام سے 117 ملکی اور چار غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول  بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور انکے شوہر احسن جمیل گجر کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے  سابق خاتون اول  بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو  مشکوک  ٹرانزیکشن کیس میں آٹھ جون کو طلب کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ظل شاہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام سے117 ملکی اور چار غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی  فرح گوگی کے بینکس اکاؤنٹس میں تین سال کے دوران 847 ملین روپے کی   ٹرانزیکشن ہوئی ۔

ملزمان ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی جائیدادوں کے مالک ہیں ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 4 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشنز کا سراغ  ملا۔

احتساب بیورو  کے مطابق عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے تین سالوں میں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں میں 420 فیصد کا اضافہ ہوا۔

نیب نے فرح گوگی اور ان کے شوہر کے نام سے رجسٹرڈ 19 گاڑیوں کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے  جبکہ فرح گوگی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 500 ملین روپے سفید کئے۔

نیب ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک ’کیش بوائے‘ بھی ملا ہے جو فرح گوگی کے لیے کام کر رہا تھا۔ نیب نے کہا کہ کیس بوائے نے 860 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا اعتراف  کرلیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر