نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کےبلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے

حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت کے ساتھ ملکر 23 مئی کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی  جس کے نتیجے میں امجد زیدی عہدے سے فارغ ہوگئے جبکہ نذیر احمد بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کےبلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسپیکر امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نذیر احمد ایڈووکیٹ بلامقابلہ  گلگت بلتستان اسمبلی کےبلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل آج سابق سپیکر اسمبلی امجد زیدی 21 ووٹوں سے تحریک عدم اعتماد ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشد جی بی ہاؤس میں نظر بند؛ نقل و حرکت پر پابندی

گلگت بلتستان میں خودکشیوں کے واقعات خوفناک حد تک بڑھ گئے

حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت کے ساتھ ملکر 23 مئی کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جس کے نتیجے میں امجد زیدی عہدے سے فارغ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پہلا ووٹ کاسٹ کیا، تحریک صوبائی وزیر جاوید منوا اور سینئر صوبائی وزیر راجہ زکریا نے پیش کی۔

33 رکنی ایوان میں 22 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 21 نے تحریک کے حق میں ووٹ ڈالے۔ سابق سپیکر زیدی کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف واحد ووٹ تھا۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسپیکر امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپوزیشن ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ تحاریر