امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان میں انسانی و جمہوری حقوق سے متعلق خط کا جواب
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے66 اراکین کانگریکس کے خط کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت اور پاکستانی سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے اور آئین و قانون کی حکمرانی کی مکمل حمایت کرتا ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ شہری حقوق کا احترام کرنے والا خوشحال جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے،واشنگٹن اور اسلام آباد میں قریبی تعلقات ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے قریبی روابط برقرار رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انٹونی بلنکن نے60 سے زائد قانون سازوں کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ امریکا انسانی حقوق اور جمہوریت پر سمجھوتا کیے بغیر پاکستانی حکمرانوں سے متوازن تعلقات پر زور دیتا ہے۔
امریکی ارکان پارلیمنٹ نے اسٹیٹ سیکرٹری انٹونی کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اپنے اختیارات استعمال کیے جائیں ۔
امریکی کانگریس کے 66 ارکان نے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن پر زور دیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو پاکستان کے معاملات میں دخل اندازی کرکے جمہوریت کا تحفظ کرنا چاہیے ۔
ارکان کانگریس نے لکھا تھا پاکستان پر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے زیاد سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے اختیار میں میسر تمام سفارتی آلات استعمال کریں۔
کانگریس اراکین کو جواب دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ خوشحال، جمہوری پاکستان جو اپنے شہریوں کے حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے، امریکی کے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رابرٹ ایف کینیڈی ہیومن رائٹس کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش
سیکرٹری آف اسٹیٹ نے کانگریس مینز و ویمنز کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی حقوق اور جمہوریت پر سمجھوتہ کیے بغیر پاکستان سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ واشنگٹن کسی ایسے تنازعہ میں فریق نہیں بنتا جو امریکی دارالحکومت میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔
انٹونی کے مطابق امریکا حکومت پاکستان اور ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے قریبی رابطے رکھتا ہے ۔جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سب کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
امریکی وزیرِخارجہ نے پاکستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور روابط کے ساتھ آزادی اظہارِ رائے اور سیاسی شمولیت پر اہم خدشات بھی اجاگر کیے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی سب کے لیے یکساں رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، امریکا جلد ختم نہ ہونے والے کسی تنازع میں فریق نہیں بننا چاہتا۔
یہ بھی پڑھیے
سیاسی و انسانی حقوق کے رہنماؤں کی تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 9 مئی کے بعد سے ملک کی صورتحال کے تناظر میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شخصیات کو خطوط لکھے گئے تھے ۔
کانگریس مین گریگ کیسر، سینیٹر ہولن سمیت دیگر کئی اراکین پارلیمنٹ نے تحریک انصاف کے حق میں آوازیں بلند کی تھیں جبکہ 66 ارکان نے حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا تھا ۔