اسلام آباد پولیس میں ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر 200 اہلکاروں کو بھرتی کرکے ہنگامے، بلوے روکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا

اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتربنانے کیلیے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

ابتدائی طور پر 200 اہلکاروں کو بھرتی کرکے ہنگامے بلوے روکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے

اسلام آبادپولیس کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری

اسلام آبادپولیس ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کو بچانے میں مصروف

اسلام آباد پولیس کی استعداد  میں اضافے کیلیے  مختلف شعبوں کے ماہر ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو  بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر 200 ریٹائرڈفوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا

ریٹائرڈ فوجیوں کی اسلام آباد  پولیس میں بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال ہوگی، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو ہنگامے بلوے روکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا

ریٹائرڈ  فوجیوں کی بھرتی کے لئے اشتہار  21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے،بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ،قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر